ابنا: ڈاکٹر علی لاریجانی نے کل اتوار کو تہران میں لبنان کے وزیر خارجہ عدنان منصور کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران لبنان کی حکومت اور ملت کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گا اور لبنان کی اسلامی استقامت خطے میں امن اور استحکام کا مرکز و محور ہے۔ ڈاکٹر علی لاریجانی نے خطے کی صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ہر طرح کے غیر متوقع واقعے کو ممکن قرار دیا اور کہاکہ خطے میں امن و استحکام کا فقدان اسلامی ممالک اور مسلمانوں کے نقصان میں ہے اورخطے سے باہر کے ممالک کو اس بات کی اجازت نہیں دینی چاہۓ کہ وہ خطے کے ممالک پر اخراجات کا بوجھ ڈالیں۔لبنان کے وزیر خارجہ عدنان منصور نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ لبنان کے عوام اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنا حامی اور ایک ایسا ملک جانتے ہیں جس نے مختلف مشکلات میں ہمیشہ لبنان کے عوام کی مدد کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
23 جون 2013 - 19:30
News ID: 433065
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے لبنان کی اسلامی استقامت کو خطے میں استحکام کا مرکز قرار دیا ہے۔